ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں یوم اساتذہ کا افتتاح کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا؛ بھٹکل میں کوویڈ وباء پر قابو پانے میں ٹیچروں کا اہم رول

بھٹکل میں یوم اساتذہ کا افتتاح کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا؛ بھٹکل میں کوویڈ وباء پر قابو پانے میں ٹیچروں کا اہم رول

Sun, 06 Sep 2020 00:27:41    S.O. News Service

بھٹکل 5 ستمبر(ایس او نیوز)  آج 5 ستمبر میں ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا گیا، بھٹکل میں بھی یوم اساتذہ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے کہا کہ کورونا وباء نے  موجودہ سسٹم پر بہت برا  اثر ڈالا ہے،   لیکن بھٹکل میں کورونا پر قابو پانے میں اساتذہ نے اہم رول ادا کیا ہے۔

بھٹکل میں ضلع پنچایت اُترکنڑا  اورمحکمہ تعلیم بھٹکل  کی جانب سے کملاوتی رامناتھ شانبھاگ کلا منٹپ میں  منعقدہ  پروگرام میں  خطاب کرتے ہوئے اے سی بھرت نے کہا کہ  کورونا نے تعلیم دینے کے طریقے کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے، کورونا کے چلتے بچوں کو تعلیم فراہم کرنا   ٹیچر کے لئے چیلنج سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کوویڈ وباء کے دوران ٹیچروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، کیونکہ اب آن لائن تعلیم دینے  کی ضرورت پڑگئی ہے۔

اس موقع پر تعلقہ کے بیسٹ ٹیچروں کی تہنیت کی گئی جس میں  سرکاری اسکول کے سریدھر اچاری، بلال کھنڈٖ سرکاری اُُردو اسکول  کی سیما تبسم، بیلکے، بندر، تٹّی ہکل، منڈلی  اور ماروکیری سرکاری اسکول کے بالترتیب شئیلا گنپتی کمٹہ، لتا نائک ، چنا ویرپا ہوسمنی چترکلا اور جی وی یاجی کی تہنیت کی گئی اور تماموں کی شال پوشی کی گئی۔

تعلقہ پنچایت اسٹینڈینگ کمیٹی کے چیرمین وشنو دیواڑیگا نے پروگرام کی صدارت کی۔ بھٹکل تحصیلدار ایس روی چندرا، تعلقہ پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر فیاض احمد، بلاک ایجوکیشن آفسر دیوی داس موگیر، بھٹکل اربن بینک کے صدر امتیاز جوباپوسمیت کئی دیگر لوگ موجود تھے۔


Share: